اداکار نور بخاری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے آڑھے ہاتھوں لیا ہے ماہرہ خان اور فواد خان کو.انہوں نے کہا کہ جو آج پنجابی فلموں میں کام کررہے ہیں گنڈاسہ ہاتھ میں پکڑ رہے ہیںیہی لوگ ہمیں باتیں کیا کرتے تھے ، کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ تو کھیت اجاڑ دیتے ہیں اچھی فلموں میںکام نہیںکرتے ، اب خود بھی سب کچھ کررہے ہیں . میں نے ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ اسی لئے نہیںدیکھی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ دوغلی سی بات ہے کہ ایک طرف آپ لوگ جن کو باتیںکیاکرتےتھےآج انہی کی طرح کام بھی کررہے ہیں. نور نے کہا کہ میں
پاکستانی فلموںکو سپورٹ کرتی ہوں اچھی بات ہےکہ مولا جٹ نے بہت اچھا بزنس کیا ہے. لیکن مجھے بس یہ گلہ ہے کہ ہًمیں باتیں کرنے والے آج خود بھی وہی کچھ ہی کررہے ہیں. نور نے کہاکہ آج کل ندیم بیگ بہت اچھا کام کررہے ہیںانہوں نے ہمایوں سعید کی جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں وہ مجھے بہت پسند ہیں. نور نے کہا کہ ابھی میری بیٹی چھوٹی ہیں جیسے ہی بڑی ہوئیں تو ایک ایسی فلم ضرور بنائوں گی جو ہمارے کلچر اور مذہب کی عکاسی کرتی ہو.لیکن ابھی وقت نہیں ہے کیونکہ میرے بچے مجھے بہت زیادہ مصروف رکھتے ہیں.