شان شاہد نے حکومت سے ملکہ ترنم نورجہاں کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

0
24

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے حکومت سے ملکہ ترنم نور جہاں کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں حکومت نے خیبرپختونخوا میں تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔جن تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے رقم مختص کی گئی تھی ان میں بولی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی گھر بھی شامل تھےراج کپور اور دلیپ کمار کے علاوہ پشاور میں شاہ رخ اور ونود کھنہ سمیت دیگر بولی وڈ اداکاروں کے بھی آبائی گھر موجود ہیں۔


اس خبر پر اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افسوس میڈم نور جہاں کا گھر پلازہ بن گیا ہے ہمارے لیجنڈز بھی اس کے حقدار ہیں۔


شان شاہد کی ٹوئٹ پر ادکار واسع چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں نشاندہی کی کہ نور جہاں نے وہ گھر اپنی مرضی سے فروخت کیا تھا جبکہ ان کا دوسرا گھر مکمل طور پر ایک الگ کہانی ہے۔


جس کے جواب میں شان شاہد نے کہا کہ حکومت کو اس گھر کی ادائیگی کرنی چاہیے تھی اور اسے میوزیم میں تبدیل کرنا چاہیے تھا۔

تاہم واسع چوہدری شان شاہد کی اس بات سے متفق نہیں ہوئے اور لکھا کہ سر میں آپ سے اختلاف کرتا ہوں حکومت نے میڈم نور جہاں کو سول ایوارڈز اور دیگر اعزازات سے ان کی زندگی میں ہی نواز دیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ یہ گھر ان کی نجی ملکیت تھا اورہمارے ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اپنا گھر خریدنا (خاص طور پر جب انہیں پیسوں کی ضرورت بھی نہیں تھی) کوئی معنی نہیں رکھتا۔

خیال رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول اعزازستارہ امتیازاورتمغہ امتیازسے نوازا گیا جب کہ 1987 اور2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔

انھوں نے مجموعی طورپر10 ہزارسے زائد غزلیں وگیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘ بے پنا ہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کوکامیابیوں کے نئے سفرپرگامزن کردیا۔

ملکہ ترنم نورجہاں کے مداح آج ان کی 94 ویں سالگرہ منارہے ہیں

مصطفیٰ قریشی شادی کی گولڈن جوبلی پر جذباتی ہو گئے

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم

Leave a reply