بغاوت کا مقدمہ،بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے،تحریری فیصلہ
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا
عدالت کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل 6 جنوری کو فرد جرم کیلئے عدالت کے سامنے حاضر ہوں وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض اور سفر نہیں کر سکتے عدالت نے شہباز گل کو 12نومبر کو چالان کے نقول فراہم کر دیئے تھے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہو پائی شہباز گل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی جو غیر واضح ہے میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو کتنے دنوں کا آرام کا مشور ہ دیا گیا ہے بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.