مسلم خواتین کوسلام، سترسالوں میں پہلی مرتبہ مسلمانوں میں بیداری نظر آرہی ہے : شبنم ہاشمی

0
23

نئی دہلی :مسلم خواتین کی جرآت کوسلام، سترسالوں میں پہلی مرتبہ مسلمانوں میں بیداری نظر آرہی ہے ،آزادہندوستان کی ستر سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب مسلمان دستور آور آئین کو بچانے کیلئے اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر اترے ہیں اور پورے ملک میں بیداری پائی جارہی ہے ۔ اس سے پہلے مسلمان شریعت ، یا مذہبی امور کے تحت سڑکوں پر ضروراترے ہیں لیکن ایسی بیداری کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف حقوق انسانی کارکن اور انہد کی سربراہ شبنم ہاشمی نے کیا

معروف حقوق انسانی کارکن اور انہد کی سربراہ شبنم ہاشمی نےکہاکہ مسلم خواتین میں جس طرح کی بیداری ہم ہم دیکھ رہے ہیں یہ قابل ستائش اورخوش آئندہے اور پہلا موقع ہے جب مسلم خواتین آئین کو بچانے کیلئے اتنی بڑی جدوجہد کررہی ہیں اور یہ کوشش اور قربانی رنگ لائے گی۔

شبنم ہاشمی نے کہاکہ مسلمانوں کے ملی قائدین نے کسی طرح کی سرگرمی نہیں دکھائی ۔ کشمیر سے 370 کو ہٹایاگیا ، اجودھیا کا فیصلہ آیا جس پر مسلمانوں نے خاموشی کی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کے قائدین اجیت ڈووال سے گلے مل رہے تھے ۔اب مسلمانوں میں بیداری آئی ہے اور خاص طور پر مسلم خواتین جس طرح شدید سردی میں دن رات سڑکوں پر احتجاج کررہی ہیں اس سے اندازہ ہورہاہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔

واضح رہے کہ دہلی کے اوکھلا میں کالنڈی کنج روڈ پر گذشتہ ستر ہ دنوں سے خواتین کا احتجاج دن رات لگاتار جارہی ہے ۔ شبنم ہاشمی بھی گذشتہ شب یہاں آئی تھیں اسی موقع پر انہوںنے ملت ٹائمز سے بات چیت کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ پروٹیسٹ کامیاب ہوگا اور سرکا ر کا جانا یقینی ہے ۔ سول سوسائٹی پوری طرح سے ساتھ ہے تاہم اس کیلئے سیاسی پارٹیوں کو بھی میدان میں آنا ہوگا اور اسٹوڈینٹ کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بھی اپنی ایک کورڈینیشن کمیٹی بنائے ۔

Leave a reply