شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت اپنی والدہ اور اہلیہ کے نام کر دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پیر کو ملتان سلطانز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نو کے فائنل میں جیت کے بعد اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ایک خوشگوار لمحہ شیئر کیا۔شاداب نے اپنا میچ جیتنے والا تمغہ اپنی والدہ کے گلے میں ڈالا جبکہ اپنی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ٹرافی بھی اپنی اہلیہ کے حوالے کی۔اسلام آباد نے 2016 اور 2018 میں فتح حاصل کرنے کے بعد اپنا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی۔اس ،موقع پر ‘ شاداب نے کہا کہ "ایک بہترین ٹیم کی نشانی یہ ہے کہ وہ بہترین کھیل کھیلے بغیر بھی جیت جاتی ہے۔ میں مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے میری پشت پناہی کی اور میرے سفر میں انہوں نے کس طرح میرا ساتھ دیا۔ اس ٹرافی کو جیتنے کے پیچھے بہت محنت اور یقین تھا اس لیے یہ ٹرافی ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے،‘

Comments are closed.