ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی نے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے اور ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس نے اسے ملک کا گرم ترین شہر بنا دیا۔ تربت میں درجہ حرارت اگرچہ 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

دیگر شہروں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں رہی۔ حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 42 ڈگری رہا، مگر گرمی کی شدت 47 ڈگری محسوس کی گئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری کی گرمی 48 ڈگری تک محسوس ہوئی، جب کہ کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری جیسی محسوس کی گئی۔

لاڑکانہ اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری، سکھر، دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری اور کوئٹہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شدید گرمی کے باعث شہریوں کی جانب سے ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ گرمی سے متعلق بیماریوں کے کیسز میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف

Shares: