شادی کرنا بہت آسان ہے لیکن اصل زندگی اگلی صبح شروع ہوتی ہے عائزہ خان

0
33

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کرنا بہت آسان ہے لیکن اصل زندگی اگلی صبح شروع ہوتی ہے جب آپ باہر نکلتے ہیں تو ماں باپ کو نہیں دیکھتے تو بہت مشکل ہوتی ہے

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عائزہ اور دانش نے اپنی شادی کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتایا شو کی ہوسٹ نے جوڑے سے پاچھا کہ آپ دونوں میں زیادہ باتونی کون ہے? تو اس کے جواب میں دانش نے بتایا کہ میں زیادہ باتونی نہیں ہوں عائزہ زیادہ باتیں کرتیں ہیں میں بس اسے سنتا ہوں

ہوسٹ نے سوال پوچھا کہ اتنا لمبا عرصہ لگا عائزہ کا دل جیتنے میں تو یہ سفر کیسا رہا?

اس جواب میں دانش نے کہا کہ عائزہ کو منانا مشکل نہیں تھا لیکن فیملی کو منانا تھوڑا مشکل تھا آٹھ سال لگے لیکن خوشقسمتی سے خود ہی ساری چیزیں جڑتی گئیں اور شاید 2014 میں ہی ہونا لکھا تھا یہ سب

اداکارہ ارمینہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


اس پر عائزہ خان نے کہا کہ صحیح ٹائم پر ہی صحیح چیزیں اللہ کرتا ہے چاہے ہم جتنی ہی جلد بازی کر لیں ساتھ ہی عائزہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اج ساری ذمہ داریاں اچھے سے نبھا سکتی ہوں آٹھ سال پہلے شاید ایسے نہیں سنبھال سکتی تھی

لمبے عرصے تک رشتے میں کوئی رکاوٹ آئی یا کسی نے ولن کا کردار ادا کیا?

ہوسٹ کے اس سوال کے جواب میں عائزہ نے کہا کہ نہیں کوئی درمیان میں لو سٹوری میں کوئی ولن کے نہیں آیا بلکہ وہ صورتحال ایسی تھی کہ ایک دوسرے کو بھی سمجھنے میں ٹائم لگتا ہے آپ ایک دم سے شادی کا فیصلہ نہیں کر سکتے اور میرے مطابق ایسے کرنابھی نہیں چاہئے

اداکارہ نے کہا کہ خاندانوں کو آپس میں ملنے کا بات کرنے کا اور جاننے کا وقت دینا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ شادی کرنا بہت آسان ہے ایسے آپ تیار ہوئے دلہن بن کر آ کر بیٹھ جانا بہت آسان ہے لیکن اصل زندگی اس سے اگلی صبح شروع ہوتی ہے جب آپ نئی فیملی میں جاتے ہیں تو جب باہر نکلتے ہیں تو آپ کو اپنے والدین نہیں نظر آتے تو مشکل ہو جاتا ہے

عائزہ خان واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ فلرٹ نہیں کیا


عائزہ نے کہا کہ وہ بہت مس کرتی تھیں اپنے والدین کو جب کمرے سے باہر نکلتی ہوں تو ماں باپ نہیں ہوتے باہر لیکن دانش کے والدین ایسے ہیں کہ مجھے یہ سب چیزیں محسوس نہیں ہوتیں

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے ماں باپ سے بہت اٹیچ ہوں خصوصاً اب جب میں خود ماں بنی ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میری ماں نے میرے لئے کیا کچھ کیا آج اس مقام تک لانے میں یہاں تک پہنچانے میں انہوں نے کہا پہلے میں اپنی ماں کے روکنے ٹوکنے پر چڑ جاتی تھی کہ دوسروں کی مائیں ایسے نہیں منع کرتیں آپ کیوں کرتی ہیں

عائزہ نے کہا کہ اب میں کہتی ہوں کہ ایسے کرنا چاہئے ماں جو ہے اسے روکنا چاہئے اپنی لڑکیوں کو سمجھانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ میری سب سے اچھی دوست میری امی ہیں اور اب میری امی اور دانش کی امی سے میری دوستی ہے اور دوستی والا رشتہ سب سے اچھا ہوتا ہے

مایا علی اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


آپ کیسی ماں بنیں گی روک ٹوک والی ?

اس سوال کے جواب میں عائزہ نے کہا کہ یہ میری بیٹی ہی بتائے گی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ روک ٹوک تو نہیں کروں گی لیکن میں اس سے ہر چیز ڈسکس ضرور کروں گی کہ یہ کیا اس کے لئے اچھا ہے کیا بُرا لیکن میرے مطابق آگے کے بچے بہت بڑے ہیں انہیں پتہ ہوگا سب

عائزہ نے کہا کہ گھر کے اندر آپ کوئی سٹار نہیں ہوتے اس بات پر دانش نے بھی ان کی تائید کی اور عائزہ نے کہا کہ باہر نکل کر بھی ہم کوئی سٹار نہیں ہوتے لوگ ہمیں عزت دیتے ہیں تاہم ہمیں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہیئے ذمہ داریوں کو قبول کرنا چاہیئے

سوشل میڈیا پر فیملی کی تصویریں شئیر کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عائزہ نے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں تصویریں شئیر نہ کیا کریں لیکن میرے مطابق شوہر کے ساتھ تصویریں شئیر کرنا کوئی پرسنل نہیں ہمیں اپنی لمٹس پتہ ہوتی ہیں اور بے بی کی بھی تصویریں شئیر کرتی ہوں کیونکہ لوگ جاننا چاہتے ہیں دیکھنا چاہتے ہیں

میرے پاس تم ہو میں دانش نام پر اعتراض تھا عائزہ خان


ہوسٹ نے سوال پوچھا کہ دانش میں آپ کو کیا اچھا لگا کہ آپ انہیں دل دے بیٹھیں ?

اس پر اداکارہ نے کہا کہ آپ کو سب چیزیں قبول کرنی چاہیئے اچھائی اور برائی بھی انسان کو اس کی اچھائی برائی سمیت قبول کرنا چاہیئے انہوں نے کود کی بات کرتے پوئے کہا کہ بہت ساری برائیاں مجھ میں بھی ہیں میں کوئی پرفیکٹ انسان نہیں ہوں میں بہت زیادہ بولتی ہوں کبھی کبھا ر تو بہت زیادہ بول دیتی ہوں دانش کو مجھے ٹوکنا پڑتا ہے

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ دانش سے بہتر کوئی مجھے نہیں سنمبھال سکتا میری ہر چیز اور ہر بات کو دانش سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا اور دانش اپنی ذمہ داریوں کو بہت چھے طریقے سے سنبالتے ہیں گھر میں سارے کام کرواتے ہیں بہت کئیرنگ ہیں

آپ کی لو سٹوری میں اور زندگی کے سفر میں کس کا کریڈٹ زیادہ ہے?

عائزہ نے کہا کہ مان کے مطابق زندگی کے سفر میں لو اسٹوری میں دونوں کا کریڈٹ ہوتا ہےدونوں اگر دل سے رشتہ بنانا نہیں چاہیں گے تو پھر ایک بندہ تھوڑے دنوں بعد تنگ ہو جائے گا شادی کے بعد رشتے کو بہت پیار سے رکھنا چاہیئے

دانش نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کافی دھوم دھام سے ہماری شادی ہوئی تھی لیکن ہماری شادی اس حوالے سے یونیک تھی کہ ہمیں پیار اور بہت زیادہ دعائیں ملیں تھیں

دانش نے کہا کہ شادی سے پہلے مجھے لگتا تھا کہ میں شادی تو کرنے جا رہا ہوں لیکن میری فین فولونگ خصوصاً فی میل فولونگ متاثر ہو گے لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا

عائزہ خان کا اپنے مداحوں کو ایک خاص پیغام


جبکہ عائزہ خان نے اس بارے میں کہا کہ انھیں ان چیزوں کسے کوئی فرق نہیں پڑتا میرے لئے شادی رشتے یہ سب زیادہ اہم ہیں لیکن پیار ملنا تو نصیب کی بات ہوتی ہے

کام کے حوالے سے پابندی پر بات کرتے ہوئے عائزہ نے بتایا کہ انھیں کسی نے بھی منع نہیں کیا تھا کام کے لئے وہ خود اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی تھیں اور پھر بے بی کے آنے کی وجہ سے کام نہیں کیا اور ویسے بھی کام کی وجہ سے شادی نہ کرنا میرے نزدیک بے وقوفی ہے

دانش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دانش بہت کئیرنگ ہیں بے بی کی پیدائش کے دوران انہوں نے میری بہت کئیر کی سنڈٍے والا سارا دن فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں کام کے لئے منع کر دیتے ہیں کہتے ہیں میں بہت مصروف ہوں اس حوالے سے کمپرومائز نہیں کرتے

ہوسٹ نے دانش سے پوچھا کہ یہ آپ کے نام کا اثر ہے یا کہیں سے سیکھا ہے سب?

اداکار نے کہا میری پرسنالٹی میں میرے نام کا بہت اثر ہے فیملی کی کئیر کے بارے میں مجھے کسی سے کچھ سیکھنا نہیں پڑا فیملی ہمیشہ آپ کے لئے پہلی ہے اس بارے میں کمپرومائز نہیں کرنا چاہئے خاص طور پر جب آپ گھر میں بڑے ہوں باپ ہوں شوہر ہوں تب آپ پر ویسے بھی بہت زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے

شادی کے حوالے سے عائزہ نے کہا کہ انہیں آٹھ سالوں میں دانش سے بات کرتے ہوئے اتنی شرم نہیں آئی تھی لیکن نکاح کے بعد جب دانش مجھے ملنے آئے تو اس وقت مجھے تھا کہ دروازہ نہ کھلے دوپٹہ نہ کھلے مجھے شرم آرہی تھی بہت زیادہ اور خوشی بھی تھی عجیب سی خوشی تھی اتنی کہ اب بتا نہیں سکتی

عائزہ کے دل میں جگہ کیسی بنائی اس سوال کے جواب میں دانش نے کہا کہ اس عرصے میں ایک اچھی بات یہ ہوئی کہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جان گئے تھے تو ہماری لڑائیاں اور جھگڑے جو شادی سے پہلے ہوئے اس وقت شادی کر لیتے تو شاید بعد میں ہوتیں وہ سب پہلے ہوکر ختم ہو گئیں ہماری شادی کو تقریباً ڈیڑھ سال ہونے کو ہے آج تک ہماری کوئی لڑائی نہیں ہوئی

کبھی کوئی اعتراض کوئی نقطہ اعتراض اور میاں بیوی والا شک کا معاملہ ہوا ?اس سوال کے جواب میں دانش نے کہا کہ عائزہ مجھے سمجھتی ہے میں عائزہ کو سمجھتا ہوں اور میں ایسا پوائنٹ آنے ہی نہیں دیتا کہ ایسا ہو ہم دونوں میں کوئی تکرار ہو تو میں پہلے سے ہی حل کر دیتا ہوں

دانش نے کہا کہ میں ہمیشہ عائزہ سے کہتا ہوں کہ چیزوں کا سولیوشن نکالا کرو انہیں بڑھایا نہ کرو چیزوں کو سولو ہونا چاہئے

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی آٹھ سال پر محیط ایک لمبے عرصے کے بعد 2014 میں لو میرج ہوئی تھی ان دونوں کے دو بچے ہیں

Leave a reply