fbpx

شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سسر اپنی بہو کے ساتھ منہ کالا کرتا رہا، بہو نے تنگ آ کر منہ کھول دیا، سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

تھانہ کورال کے علاقے شریف آباد میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، سسر اپنی بہو کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔کورال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ قبل شادی اور آٹھ دن قبل رخصتی ہوئی، رخصتی والے روز ہی سسر گل فراز نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مسلسل زیادتی کر رہا ہے، ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ شب بھی سسر نے جنسی زیادتی کی، پہلے خاموش رہی مگر اب قانونی کاروائی چاہتی ہونَ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے

قبل ازیں پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی،ڈسکہ کی چونگی نمبر آٹھ کی خاتون (ص) اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم اسماعیل ان کے گھر میں گھس آیا اور آتے ہی خاتون کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ایک اور واقعہ میں آلو مہار کے اعجاز کے 13 سالہ بیٹے کے ساتھ اوباش ملزم فریاد خان نے زیادتی کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

کزن کے ساتھ بدفعلی،حالت غیر ہونے پر چار سالہ بچے کو گٹر میں پھینک دیا

میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل میں ملوث سفاک باپ گرفتار