شادی کی تقریب میں آئے خواجہ سرا کے ساتھ سات نوجوانوں نے بد فعلی کر ڈالی

0
34

تحت بھائی ملاکنڈ روڈ پر جھنڈئی کے قریب گز شتہ رات گئے 7بگڑے ہوئے قوم لوط کے پیروکاروں نے پشاور سے شادی کی ناچ گانے کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے خواجہ سرا ء کو واپس جاتے ہو ئے راستے میں زبردستی روک کر اس کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔

جہاں پر اس کے ساتھ کئی بار بد فعلی کی گئی۔ تخت بھائی پو لیس نے فوری طور پر کارروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزمانوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہشنغرئی سے تعلق رکھنے والا 21سالہ خواجہ سرا عدنان عرف خوشی ولد محمد آیا ز نے پولیس اسٹیشن تخت بھائی میں اپنے رپورٹ میں پو لیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شام اپنے دوسرے ساتھی آفاق جان ولد عتیق خان سکنہ نوشہرہ کینٹ کے ہمراہ موٹر کار نمبرR-5785 میں تخت بھائی کے علا قہ شیرگڑھ میں شادی کے ناچ گانے کے تقریب میں شرکت کرنے کے بعد رات گئے واپس پشاور جاتے ہو ئے ملاکنڈ روڈ پر رحمان ٹاؤن کے قریب تین موٹر کار نمبر 1515-LRC اور 3636 جبکہ تیسری موٹر کار نمبر نامعلوم میں سوار 7 بگڑے نوجوان جنید ولد محمد انور سکنہ پار ہوتی مردان، بلال ولد قدیر سکنہ رشکئی لنڈا خیل، خلیل ولد نا معلوم سکنہ ورسک روڈ پشاو ر، فیاض ولد نا معلوم سکنہ سخا کوٹ، حمزہ ولد پرویز،عبدا للہ ولد میران شاہ، عطا ء محمد ولد لعل محمد ساکنان رشکئی نوشہرہ جو مسلح تھے ہمیں زبردستی روک کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر رنگ روڈ پر قریبی کھیتوں لے گئے

جہاں دو گھنٹوں تک بگڑے ہوئے نو جوانوں نے شدید زدو کوب کرنے کے بعد میرے ساتھ بوس وکنار کے ساتھ دانتوں سے جسم کو شدیدزخمی کیااوربار بار بد فعلی کی۔ اور اس کے بعد ملزمان اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

تخت بھائی پو لیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نور محمد خان نے فوری طور پر کارروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں جنید ولد محمد انور سکنہ پار ہوتی مردان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال موٹر کار کو بھی برآمد کرلیا۔ جبکہ دیگرملزمان کی گرفتار ی کے لئے پو لیس جگہ جگہ چھاپے ماررہے ہیں۔ تخت بھائی پو لیس نے خواجہ سراء عدنان عرف خوشی ولد محمد آیاز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اغوا ء اور دیگر دفعات 365،377،506،294، 337A،148،149کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Leave a reply