شادی کی تقریب میں دولہا کی دلچسپی دلہن کی بجائے کس میں تھی، جان کر ہو جائیں حیران

بھارت میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب میں دولہا پب جی استعمال کرتا رہا اور دلہن اس کا منہ دیکھتی رہی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں موبائل گیم پب جی پر پابندی لگائی جا چکی ہے. پابندی کے باوجود بھارتی باز نہیں آتے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہا موبائل پر پب جی کھیل رہا ہے اور دلہن ساتھ بیٹھی ہے. شادی کی تقریب میں مہمان دولہا کو تحائف دیتے ہیں تو پھر بھی دولہا کھیلتا رہتا ہے.دلہن اپنے دولہا کو پریشانی کے عالم میں دیکھتی رہی لیکن دولہا کی دلچسپی دلہن کی بجائے پب جی میں رہی .

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست گجرات میں پب جی گیم پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے چند دن قبل دس لڑکوں‌کو گرفتار بھی کیا تھا. بھارتی حکام کا کہنا ہے پب جی اور مومو چیلنج جیسے گیمز بچوں میں "تشدد” اور "خود کشی” کے رجحانات کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔بھارتی ریاست حیدر آباد میں 16 سالہ بچے نے انگریزی کے امتحان کی تیاری کے بجائے آن لائن گیم کھیلنے پر والدین کی جانب سے سرزنش کیے جانے پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔اس واقعے کے بعد بچے کے والد نے (Player Unknown’s Battle Grounds) ’پب جی‘ کے نام سے مشہور گیم پر پابندی کا مطالبہ کیا۔پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ گیم خطرناک حد تک آپ کا دھیان اپنی جانب مبذول کرکے رکھتا ہے۔ پب جی کو جنوبی کوریا کی کمپنی نے تیار کیا تھا جس میں کھلاڑی ایک جزیرے پر اترتے ہیں اور ایک دوسرے کو مارتے ہیں۔2017 میں اس گیم کو متعارف کروایا گیاجس نے دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔گزشتہ سال دسمبر کے مہینے تک اس گیم کے صرف موبائل کے لیے 20 کروڑ سے زائد ڈاؤن لوڈز تھے۔

Comments are closed.