شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا جاں بحق

0
187

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں پیش آیا، تحصیل گمبٹ میں شادی کی تقریب جاری تھی ، شادی میں مہمانوں کا رش تھا اور ہوئی فائرنگ کی جا رہی تھی، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اچانک دولہا سمیت  دو افراد کو گولیاں جا لگیں جن کو زخمی حلات میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جا کر وہ جان کی بازی ہار گئے

دریا پر سیر کے لیے آنیوالے 5 بچے ڈوب گئے

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دولہا ساجد بھی شامل ہے، جس کی شادی کی تقریب ہو رہی تھی، جاں‌بحق ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت عابد کھوڑو کے نام سے ہوئی

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا،

جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا

دوسری جانب شادی کی تقریب میں دولہا کے جاں بحق ہونے پر دلہن کو اطلاع ملی تو اسے غشی کے دورے شروع ہو گئے ،اسے بھی علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

 

ایک برس میں کتنے لاکھ ای چالان ہوئے وہ بھی صرف لاہور میںِ؟ حیران کن رپورٹ

Leave a reply