شادی میں جانے والی تیرہ سالہ لڑکی کو کیا گیا اغوا
ڈیرہ اسماعیل خان ،گزشتہ روزتھانہ سٹی کی حدود سے شادی میں جانے والی تیرہ سالہ زہرہ رحمان ولد شیخ عتیق الرحمان کونامعلوم ملزمان اغواکرکے لے گئے،تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
گزشتہ روزتھانہ سٹی کی حدود سے شادی میں جانے والی تیرہ سالہ زہرہ رحمان ولد شیخ عتیق الرحمان کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پولیس کی نااہلی کی بدولت جرائم کی شرح میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے اور عوام کو قیمتی سازو سامان سے محروم کیا جارہاہے جبکہ اغوائیگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں اغوا ہونے والی لڑکی کے والدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہم بہت سخت پریشان ہیں اوربرائے مہربانی بچی کوت لاش کرنے میں ہماری مددکریں ۔معلومات ملنے پر درج ذیل نمبرات 03435068371 / 0337-7445943پررابطہ کرسکتے ہیں۔
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
علاوہ ازیں بنوں روڈ ڈائیواڈہ حاجی فیض مسجد کے قریب تھانہ کینٹ کی حدودمیں میاں فضل کریم ٹائرورکس کی دکان پر چوری کی واردات، نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے اڑے۔ مین بنوں روڈ حاجی فیض مسجد کے قریب تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع کشمیر چوک نیو بنوں اڈا کے صدرخاکسار ساجداللہ ڈتہ ساجد اور سینئر صحافی غلمان بابرکے بھائی کی دکان میاں فضل کریم ٹائر ورکس غلام حیدر کی دوکان پر نامعلوم چوروں نے دوکان کی چھت رات کی تاریکی میں توڑ کر لاکھوں روپے کے سلوررم گاڑیوں کے وٹائر اور نقدی چرا کر لے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تین بار نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان لے گئے تھے۔ چوری کی واردات کی اطلاع تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او گل شیر خان کو دی گئی جس پر انہوں نے فوری ایکشن کرتے ہوئے بمعہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد چوروں کو گرفتار کر لیں گے۔
رپورٹ، احمد نواز، ڈیرہ اسماعیل خان.