fbpx

شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کے زور پر دو افراد کی اجتماعی زیادتی

شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کے زور پر
دو افراد کی اجتماعی زیادتی۔

رہی سہی کسر تھانہ شاہ جمال پولیس کے نکے تھانیدار منور حسن مہدی نے پوری کر دی۔شاہ جمال موضع عثمان کوریہ کے رہائشی عبدالکریم نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میں انتہائی غریب ہوں اور ملتان غلہ منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہوں گزشتہ دنوں ہمارے علاقے کے بااثر افراد عثمان راجپوت اور کاشف راجپوت میرے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر میری بیوی کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔اور ویڈیو بھی بنائی.

عبدالکریم نے بتایا کہ بااثر افراد عثمان راجپوت اور کاشف راجپوت نے میری بیوی آمنہ کو ڈرا دھمکا کر کہا کہ اگر آپ نے کسی کوبتایا تو ھم آپ کے بچوں کو اور آپ کو گولی مار دیں گے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں گے جس سے میری بیوی آمنہ خوف زدہ ہوگئ اور گھر میں اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا۔

متاثرہ خاتون کے خاوند نے مزید بتایا کہ دو دن بعد بااثر افراد عثمان راجپوت اور کاشف راجپوت ایک بار پھر رات کے ٹائم اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوکر میری بیوی آمنہ سےزبردستی بدفعلی کرتے رہے کہ اتنے میں میری بیوی نے موقع پا کر شور مچایا کہ جس سے ایک شخص بھاگ نکلا جبکہ دوسرے کو کمرے میں بند کر دیا کہ اتنے میں علاقے کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے

واقعہ کی اطلاع 15 پر دی تو مقامی پولیس تھانہ شاہ جمال نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا .متاثرہ خاتون کے خاوند نے مزید بتایا کہ تھانہ شاہ جمال کے نکے تھانیدار منور حسن مہدی نے بااثر افراد سے بھاری رقم لے کر ایف آئی آر میں دفعات کا رد و بدل کر دیا اور رہی سہی کسر پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے زیادتی کا دوسرا ملزم آزاد گھوم رہا ہے اور الٹا ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ صلح کرو ورنہ زیادتی کی ویڈیو اپلوڈ کر دیں گے

جس پر متاثرہ خاتون نے اپنے خاوند اور رشتہ داروں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ۔ وزیر اعلی پنجاب ۔ آر پی او ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو میں اپنے بچوں سمیت ڈی پی او آفس مظفرگڑھ کے سامنےخود سوزی کرلوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.