شادی شدہ خاتون سے سات افراد کی اجتماعی زیادتی،ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

0
35
شادی شدہ خاتون سے سات افراد کی اجتماعی زیادتی،ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

شادی شدہ خاتون سے سات افراد کی اجتماعی زیادتی،ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پولیس افسران کے تبادلے کی بار بار مشق کرنے کے باوجود کرائم میں کمی نہ ہو سکی

خواتین کی عزتیں دن دہاڑے آج بھی لٹ رہے ہیں، بزدار سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب، کاروائی کا حکم، اس ایک نوٹس کے بعد خاموشی ہو جاتی ہے،پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے، حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے، خواتین سے زیادتی کے درجنوں کیسز رپورٹ ہی نہیں کئے جاتے جو رپورٹ ہوتے ہیں انکو بھی دبا دیا جاتا ہے اور پھر کمزور مدعی پر صلح کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے

گزشتہ روز ایک خبر آئی کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ،شادی شدہ خاتون کو ملزمان نے اغوا کیا اور پھر جنسی زیادتی کے بعد سڑک کنارے پھینک کر بھاگ گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا،جس سے پنجاب پولیس کی کارکردگی اور سائیں بزدار کے نوٹس کی اہمیت واضح ہوتی ہے،

اطلاعات کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے اسے لاہور کے علاقے گلشن راوی سے دن دہاڑے اغوا کیا اور چوہنگ کے علاقے میں جا کر اپنے مزید دوستوں کے ساتھ ملکر اجتماعی زیادتی کی، خاتون کا کہنا ہے کہ سات افراد نے اسکے زیادتی کی، بعد ازاں ملزمان فرار ہو گئے، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا لیکن تاحال ابھی تک ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

حاملہ بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بے رحم شوہر گرفتار

لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

لاہور میں مردہ جانوروں کا گوشت عوام کو کھلانے والے ملزمان گرفتار

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

صلح کے بہانے مطلقہ بھابھی کو جیٹھ نے قتل کر دیا

پولیس وردی میں ملبوس ڈکیت گروپ کی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Leave a reply