شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کر لی
لاہور: کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا۔
جے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور موقع سےفرار ہو گئے۔
کرن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا کرن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب بہاولپور میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے دلہن اور خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔
تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں…
بہاولپورکی تحصیل حاصل پور میں 29 سالہ نبیل نامی لڑکے نے پسند کی شادی نہ ہونے پر21 سالہ لڑکی کو اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب لڑکی دلہن بنی اپنی بارات کے انتظار میں تھی لڑکی کو مارنے کے بعد لڑکے نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔
نبیل نامی لڑکے کا تعلق لاہور سے ہے اور اپنی ماموں زاد کزن کو پسند کرتا تھا تاہم رشتہ نہ ہونے پر لاہور سے حاصل پور لڑکی کی شادی میں شرکت کے لئے آیا تھا۔
پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا لیکن لواحقین نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔