صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

0
37

پی ٹی آئی کے لوگوں کی طرف سے حامد میر کے گھر کے سامنے مظاہرے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی اسلام آباد کو سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کر دیں-

باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے رابطہ کیا-


مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین نے شہریوں کے بنیادی حقوق اور اظہار رائے کی ضمانت دی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رو رعایت نہ کی جائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور فسطائی آمرانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

آئی جی اسلام آباد نے مریم اورنگزیب کو یقین دہانی کرائی کہ ذاتی طور پر تمام صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے-


مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سینئر صحافی حامد میر، عاصمہ شیرازی سلیم صافی سمیت صحافی برادری کے گھروں کے باہر غنڈہ گردی کی کوشش کرنے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذ کرنے والے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،مریم اورنگزیب


انہوںنے کہا کہ 4 سال تک صحافیوں کا گلا گھونٹنے، پسلیاں توڑنے ،گولیاں مارنے ،پروگرام اور چینل بند کرانے، جیلوں میں ڈالنے کا عمران صاحب کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے اب آپ کی دھونس دھاندلی نہیں چلے گی۔


سینئیر صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی طرف سے حامد میر کے گھر کے سامنے مظاہرے کی کوشش قابل مذمت اور اسلام آباد پولیس کا بروقت اقدام قابل ستائش ہے۔ معاملے کو گھروں تک نہ لے جاو کیونکہ سب لوگ اپنے گھروں کی عزت کے بارے میں "کچھ لوگوں” کی طرح بے حس نہیں ہوتے۔

Leave a reply