وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب

وفاقی-وزیرتعلیم-شفقت-محمود-کورونا-سے-صحتیاب

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی-

باغی ٹی وی : انہوں نے اپنے صحتیاب ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں دی وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں پوری طرح سے صحت یاب ہو گیا ہوں۔


وفاقی وزیر تعلیم نے لکھا کہ میرے حالیہ دونوں کورونا ٹیسٹ کیے جو منفی آئے ہیں ، صحتیابی کے بعد آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں-

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ میری جلد صحت یابی کورونا ویکسینکی وجہ سے ہلکے علامات اور جلد بازیابی کسی شک و شبہ کے بغیر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واضح طور پر ویکسین کام کرتی ہیں اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے-

Leave a reply