سانحہ نو مئی کے بعد تحریک انصاف نہ چھوڑنے، گرفتار نہ ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ میں ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کی جگہ نئے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، انتخابی مہم سوشل میڈیا پر زیادہ موثر ہوتی ہے جہانگیر ترین بیٹے کو نہیں جتوا سکے تھے غلط مشورے دینے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں الیکشن جب بھی ہوں گے لڑیں گے مسائل کے حل کے لیے عدلیہ ، مقتدر اداروں سمیت سب کو ملکر بیٹھنا پڑے گا، نو مئی کے واقعہ کے بعد ووٹ بینک پراثر پڑے گا مگر اتنا نہیں ، امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کرنے کے حوالہ سے کچھ نہیں جانتا البتہ بینظیر دور میں میں خود لابنگ کے کئے امریکا گیا تھا ،پسند نہ بھی ہوں تو سپریم کورٹ کے فیصلے ماننے ہوں گے ، قومی ڈائیلاگ کے بغیر کوئی آپشن نہیں ،
تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے باغی ٹی وی کے معروف پروگرام یاسمین کی بیٹھک میں باغی ٹی وی کی سینئر اینکر یاسمین آفتاب علی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین یہ کہتا ہے کہ اسمبلی کی مدت ختم ہو تو ساٹھ ہا نوے دن میں الیکشن ہونا چاہئے اس بات سے نہیں ہلنا چاہیے اگر آئین سے ہٹیں گے تو پھر کوئی قانون قاعدہ نہیں ہو گا بدقسمتی سے پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی اور اب تحریک انصاف کے بہت سے لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونے چاہئے تھی وہاں الیکشن نہیں ہوئے ۔ آئین و قانون کے مطابق اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونے چاہیے پھر پارٹی تیاری کرے گی ابھی تو حالات سب کے سامنے ہیں کافی مسائل ہیں ایک تیاری ہماری ہو گئی تھی پنجاب اسمبلی کے حوالہ سے اگرچہ اس میں کافی لوگ جھوڑ گئے اب دوسروں کو ٹکٹ دیں گے جو پارٹی کے ساتھ رہیں گے انکو ٹکٹ مل جائے گا باقی دیکھ لیں گے انتخابی مہم سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ نہیں کرنا پڑے گی
پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے تحریک انصاف کے ووٹ بینک کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہو کہ فرق نہیں پڑتا فرق پڑتا ہے لوگوں کا اپنا ووٹ بینک ہے اس سے فرق پڑتا ہے جو الیکشن لڑتے ہیں انکو الیکشن آرگنائز کرنے کا پتہ ہے سیاسی پارٹی کا عوام میں ووٹ بینک وہ مین چیز ہوتی ہے آخری سروے تک ووٹ بینک قائم ہے جو جائیں گے انکی جگہ اور آ جائیں گے کوئی جاتا ہے تو نئے لوگ آئین گے آخری مصدقہ سروے میں تحریک انصاف کی مقبولیت قائم ہے نو مئی کے واقعات کے بعد ووٹ بینک میں کچھ فرق پڑے گا زیادہ نہیں ،ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کے جانے کی وجہ سے بہتری ہو جائے غلط مشورے دینے والے بھی جا رہے ہیں
ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو دیکھ لیں سارا زور لگا کر بیٹے کو نہیں جتوا سکے عمران اسماعیل نے ایک الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ کی وجہ سے جیتا فواد چودھری عامر کیانی بھی، ترین سے جو ملے ان میں سے کسی کا ووٹ بینک نہیں۔ میڈیا سوشل میڈیا کی وجہ سے پارٹی کا ووٹ بڑھا ہے ۔ میں دو بار ایم این اے بنا پہلی بار الیکشن کا تجربہ نہیں تھا لیکن دوسری بار ٹرینڈ تھے۔
تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو
امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے لابنگ فرم کے حوالہ سے یاسمین آفتاب علی کے ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود کہتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے فرم ہائیر کرنے کا میرے علم میں نہیں کسی نے الگ انفرادی کیا ہو تو ہو سکتا ہے ۔ ایک وقت میں کہتے تھے اقتدار میں آنے کے لیے تین اے کا ہونا ضروری ہے۔اللہ ، امریکا اور آرمی ،جب یہی سوال دوبارہ کہا گیا تو شفقت محمود نے لابنگ فرم ہائیر کرنے کے حوالہ سے بے خبری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والوں نے کچھ کیا ہو تو علم نہیں جب پی پی میں تھا تو بینظیر نے مجھے لابنگ کے لیے امریکہ بھیجا تھا میں سینیٹر تھا اور گیا تھا یہ چیزیں ہمارے ملک تاریخ میں ہوتی ہیں شاید ہی کوئی جماعت ہو جس نے انٹرنیشنل لابنگ نہ کی ہو آئی ایم ایف ورلڈ بینک پر امریکہ کا بڑا اثر ہے
ایک اور سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا باغی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاست کے اندر ملکی بقا کے لیے بڑا ضروری ہے کہ قومی ڈائیلاگ ہو میں اس پر یقین رکھتا ہوں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل نے بھی اسکا ذکر کیا تھا میں نے 2009 میں بھی قومی ڈائیلاگ کا کہا تھا ہمارے ملک کے مسائل اس طرح کے ہیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا میں کئی عہدوں پر رہا وزیر رہا ۔ سٹیٹ کی زمینوں پر لوگوں نے قبضے کیے ہوئے ہیں اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو انصاف ضروری ہے اسوقت ڈیڈ لاک ہے سپریم کورٹ حکم دے اور حکومت نہ مانے تو یہ بھی ڈیڈ لاک ہے ۔ اگر ہم نے مستقبل کی طرف دیکھنا ہے تو معاشی مسائل حل کرنے ہوں گے مڈل کلاس لوگ سوچتے ہیں کہ فروٹ خریدنا ہے یا نہیں مٹن لینا ہے یا نہیں ۔ ہماری بدقسمتی ۔وہ قومیں بڑی بدقسمت ہوتی ہیں جسکو صحیح فیصلے نہ کرنے دیئے جائیں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے تو پھر نظام نہیں چلے گا۔ آج کچھ لوگوں کو فیصلے پسند نہیں آ رہے کل ہمیں نہیں آ رہے تھے کسی کو حق نہیں کہ فیصلے پر اعتراض کرے اگر قانون کے مطابق نہیں تو کمنٹ کر سکتے ہیں لیکن لاگو کرنا ہو گا سپریم کورٹ اندرونی معاملات کو خود دیکھتی ہے اگر پارلیمنٹ مداخلت کرنا شروع کر دے یا مینج کرنا شروع کر دے تو پھر کیا ہونا ہے۔۔
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
ایک اور سوال کے جواب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو کئی مواقع ملے ۔ اٹھارہویں ترمیم کی لیکن 62 63 کو نہیں چھیڑا مجھے کئی چیزیں ہیں جو پسند نہیں لیکن ہم نے کچھ نہیں چھیڑا ۔مسائل پاکستان کے اتنے ہو گئے ہیں سیاسی جماعتوں کو ہی نہیں مقتدر اداروں کو بھی بیٹھنا پڑے گا جب تک معاملات طے نہ ہوں اٹھنا نہیں چاہئے ہماری آبادی 25 کروڑ ہو چکی سوا دو کروڑ بچہ سکول سے باہر ہیں اسکا کیا حال ہو گا ۔ پانی کا مسئلہ ذراعت کے لیے پانی نہیں ہو گا موسمیاتی تبدیلی، بہت مسائل ہیں ایک گھنٹہ میں ایجوکیشن کے مسائل پر بات کر سکتا ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ حل کرے گا کون۔ جب کرونا تھا تو ہم بین الصوبائی وزرا کانفرنس کو فعال کیا اور تمام صوبوں نے سکولوں امتحانات کے حوالہ سے مشترکہ فیصلے کیے ایک مثال ہے کہ ہم ملکر بھی فیصلے کر سکتے ہیں غربت کا مقابلہ کرنا ہے اگر غریب سیاستدانوں پر چڑھ دوڑے تو کیا ہو گا ضروری ہے کہ تمام مسائل کے حل کے لیے نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہئے
تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹیل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی پر یاسمین کی بیٹھک پروگرام ہر ہفتہ اور اتوار کو صبح دس بجے نشر ہوتا ہے، سینئر اینکر وتجزیہ نگار یاسمین آفتاب علی پروگرام میں سماجی و معاشرتی مسائل، بین الاقوامی منظر نامے ، ملکی سیاسی اتار چڑھاو پر بات کرتی ہیں
پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟