بھٹو مرحوم نے شروع کیا نواز شریف نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ڈاکٹر قدیر خان نے سربراہی کی۔ تینوں کو نشان عبرت بنا دیا گیا۔ شاہ اویس نورانی

0
68

بھٹو مرحوم نے شروع کیا نواز شریف نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ڈاکٹر قدیر خان نے سربراہی کی۔ تینوں کو نشان عبرت بنا دیا گیا۔ شاہ اویس نورانی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ احمد نورانی نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان ایک عالمی ایٹمی قوت بنا اس ایٹمی طاقت بننے میں ایک لمبا سفر ہے .اس کو بھٹو مرحوم نے شروع کیا نواز شریف نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ڈاکٹر قدیر خان نے سربراہی کی۔ تینوں کو نشان عبرت بنا دیا گیا۔


پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے 1974 میں ایٹمی دھماکہ کر کے اپنا ایٹمی طاقت ہونے کا ثبوت پیش کیا اور پاکستان کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اس کے بعد پھر 1987 کو دوبارہ ایٹمی دھماکہ کرکے اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کی اس سے قبل پاکستان بھی اپنا ایٹمی پروگرام شروع کر چکا تھا جس پر امریکہ اسرائیل اور بھارت کے علاوہ پورے عالم کفر کی چیخیں نکل رہی تھیں اور وہ چاہتے تھے کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان اپنا ایٹمی منصوبہ منسوخ کر دے اور یو وہ پاکستان کو زیر کر لینگے کیونکہ تاریخ گواہ ہے عرب اسرائیل جنگوں میں پاکستان نے اسرائیل کی چیخ نکلوا دی تھی اسی طرح روس کی چیخیں افغانستان میں نکالی گئیں تھیں

Leave a reply