شاہ فیصل بن عبدالعزیزکے اعزازمیں برطانیہ میں نمائش کا انعقاد،عالمی شخصیات کی شرکت
لندن: شاہ فیصل بن عبدالعزیزکے اعزازمیں برطانیہ میں نمائش کا انعقاد،اطلاعات کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں سعودی عرب کے عظیم بادشاہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دورہ تاریخی دورہ یورپ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل سینٹربرائے ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیزکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ تُرکی الفیصل نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نیش روم میں شاہ فیصل بن عبد العزیزکےتاریخی دورہ یورپ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پرالفیصل نمائش کا افتتاح کیا ہے۔
شاہ فیصل مرحوم نے یورپی ممالک کے اس پہلے دورے کے دوران پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے حوالے سے طے پانے والے معاہدہ فرسائے پر دستخط کیے تھے۔ افتتاحی تقریب میں شہزادہ ترکی الفیصل، برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہادہ خالد بن بندربن سلطان بن عبد العزیز، متعدد وزراء، سفارتکار، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں، عوامی شخصیات، دانشور، محققین اور طلباء نے شرکت کی۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے دونوں حکومتوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تاریخی ، سیاسی ، سفارتی ، ثقافتی اور معاشی دوستی کی قدروں کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے شاہ فیصل نمائش دونوں ملکوں کے گہرے دوستانہ تعلقات کی زندہ مثال قرار دیا۔