کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

crime

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ محبوب علی ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی، مقتول لاشاری گوٹھ کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول ہفتے کی شام اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا اور اتوار کی صبح اس کی لاش جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ملی، مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا لگا ہوا تھا اور اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

دوسری جانب پنجاب پولیس نے کٹا ہوا سر اور دھڑ ملنے کا کیس بالآخر سات ماہ بعد حل کر لیا واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا، سات مہینے قبل ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا، اور اس کا سر اور دھڑ الگ الگ کر دیئے گئے تھے، مقتول کو قتل کرنے میں کوئی اور نہیں بلکہ اسکا بھائی ہی ملوث تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا ،پولیس کے مطابق مقتول کا کٹا ہوا سر کوڑے کے ڈھیر اور دھڑ ایک شوروم کی چھت سے ملا تھا، مقتول کی شناخت کے لئے پولیس نے تمام صوبوں کو خط لکھے تھے، جس کے بعد ملزم کی شناخت ہو گئی-

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت غازی رحمان سکنہ ہنگو کے نام سے ہوئی، نوجوان کی نازیبا حرکات کی ویڈیو اسکے بھائی کے سامنے آئیں جس کے بعد بھائیوں نے ملکر اپنے ہی بھائی کو آری سے قتل کر کے سر اور دھڑ الگ کیا اور پھینک دیئے، ملزمان نے غیرت کے نام پر قتل کا بھی کہا تھا تا ہم تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مقتول کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جو فحش تھی اور اس کی وجہ سے معاشرے میں ہماری عزت خراب ہونی تھی اسی وجہ سے بھائی کو مارا، قتل میں ملوث دونوں بھائی فضل یامین اور اسحاق کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-

بلوچستان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد گھروں کونقصان،لاکھوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ ہوئیں:سرکاری سروے…

Comments are closed.