شاہ لطیف ٹاون سے ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار،چھ کلو سے زائد چرس برآمد

0
30

شاہ لطیف ٹاون سے ڈرگ ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کر کے ملزمان سے چھ کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں زبیر اور محمد بخش عرف بڈھا شامل ہیں.

Leave a reply