شاہ محمود قریشی کی کینیا میں ہوئی اہم ملاقاتیں

0
28

شاہ محمود قریشی کی کینیا میں ہوئی اہم ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کے سیکریٹری کابینہ عدن محمد سے ملاقات ہوئی ہے.ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اوراقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے مشرقی افریقی خطے میں اقتصادی بلاکس میں کینیا کی کارکردگی کو سراہا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اقتصادی مراسم کو مزید مستحکم بنانے کےلیے پرعزم ہے،عدن محمد نے اقتصادی روابط کےفروغ کےلیے افریقی خطے کو مرکزتوجہ بنانے پر پاکستان کی تعریف کی.

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں کینیا کے وزیر مواصلات /کیبنٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ جناب جیمز ونینا مشاریہ سے ملاقات ہوئی،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مواصلات کے شعبہ میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

کینیا روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے دورہ ء کینیا کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے ویڈیو پیغام دیا ہے.

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت خارجہ نے معاشی سفارت کاری کو ایک اصول کے طور پر اپنایا ہے اور ہم اس میں آگے بڑھ رہے ہیں

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ میں ایک معاشی سفارت کاری کے تحت "انگیج افریقہ” کانفرنس منعقد کروائی گئی افریقہ ایک ایسا براعظم ہے جس میں چون ممالک ہیں اور بے پناہ وسائل موجود ہیں وہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ماضی میں افریقہ کی طرف ہم وہ توجہ نہیں دے سکے جو ہمیں دینی چاہیے تھی لہذا حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے ہم نے افریقہ کیطرف توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کیا

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ صدر پاکستان نے اس انگیج افریقہ کانفرنس کا افتتاح کیا اور وزیر اعظم نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا جس سے ایک واضح سمت کا تعین ہو گیا

Leave a reply