وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا انڈونیشین طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

0
27

وزیر خارجہ ، جکارتہ حادثہ تعزیت

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا انڈونیشیا کے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں

دکھ کی اس گھڑی میں اپنے انڈونیشیی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

مسافر طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 62 مسافر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ طوفانی موسم کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں خراب موسم کے باوجود طیارے نے اڑا بھری اور پھر چند ہی منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کا یہ مسافر طیارہ 27 سال پرانا تھا۔ فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ ایک منٹ 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جا رہا تھا کہ لا پتہ ہو گیا۔ جبکہ اب اںڈونیشن حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ طیارہ دارالحکومت جکارتہ کے نواح میں سمندرمیں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس کا ملبہ مل گیا ہے

جکارتہ:انڈونیشیا طیارہ کیسے تباہ ہوا،کہاں گرا،اہم خبرنے ہلچل مچادی،اطلاعات کے مطابق طیارہ کیسے تباہ ہوا اورکہاں سے ملا اس حوالے سے اطلاعات یہ ہیں کہ انڈونیشیا کا لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ تلاش کر لیا گیا، مسافر طیارہ انڈونیشیا کی سمندری حدود میں جا گرا، نیوی کے جہاز طیارے کی کریشنگ کی جگہ پر روانہ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اںڈونیشیا کا لاپتہ ہو جانے والا مسافر طیارہ کریش کر گیا۔

انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ جکارتہ سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

Comments are closed.