fbpx

کپتان کےبعد کھلاڑی بھی سفارتکاری کےماہرنکلے،آئس لینڈ کےوزیرخارجہ سےٹیلی فون پربات چیت

اسلام آباد :عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی سفارتکاری کے ماہرنکلے،آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پربات چیت،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے وزیر خارجہ مسٹر گڈلاگور تھور تھرڈسن سے ٹیلیفون پر بات کی

آئس لینڈ کے وزیر خارجہ مسٹر گڈلاگور تھور تھرسن نے آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر لاپتہ آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سنوری کے بارے میں بات کی۔

وزیر خارجہ قریشی نے وزیر خارجہ تھارڈارسن کو لاپتہ کوہ پیما افراد کی تلاش اور بازیابی کے لئے پاکستانی حکام کی طرف سے اٹھائے گئے مخصوص اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اور اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

وزیر خارجہ تھارڈارسن نے پاکستانی حکام کے ذریعہ جان سنوری اور ٹیم کے دیگر ممبروں کے لئے جاری سرچ اور ریسکیو آپریشن کو سراہا اور اس امداد میں توسیع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.