وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا

0
25

جنیوا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. یہ واضح نہیں کہ انہوں نے یہ بیان جان بوجھ کر دیا ہے یا نہیں، لیکن انہیں فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے.

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا. شاہ محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت دنیا کو ظاہر کروا رہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے، اگر جموں و کشمیر کی صورتحال واقعی بہتر ہے تو بھارت اپنی ریاست (جموں و کشمیر) میں میڈیا کو کیوں نہیں جانے دے رہا” اس سے قبل انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ "بھارت نے 6 ہفتوں سے حریت قیادت کو نظر بندکررکھا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بری جیل بنادیا ہے، وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔”

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کو بھارتی ریاست قرار دیدیا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہوں نے یہ بیان جان بوجھ کر دیا ہے یا نہیں، لیکن انہیں فوری طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے.

Leave a reply