شاہ محمود قریشی نے خود کو قرنطینہ میں‌ رکھ لیا

0
6

شاہ محمود قریشی نے خود کو قرنطینہ میں‌ رکھ لیا

باغی ٹی وی :شاہ محمود قریشی نے ماہرین کی ہدایت پر خود کو آئیسولیشن میں رکھ لیا۔ انہوں نے کہا چین سے آنے پر صدر عارف علوی اور اسد عمر کا بھی ٹیسٹ ہوا، تمام ادروں اور جماعتوں کو مل کر اس وبا سے لڑنا ہے، تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا، ماہرین نے پانچ دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے، کرونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے، چین میں ایک کرسی سے دوسری کرسی کا فاصلہ تقریباً ایک میٹر کا تھا۔ انہوں نے کہا چینی قوم نے یکجا ہو کر کرونا وائرس کا مقابلہ کیا، ہمیں چین کے تجربات سے سیکھنا ہے، ووہان میں گزشتہ روز صرف ایک کیس رپورٹ ہوا، چین نے جس طرح سے کرونا کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

واضح‌رہے کہ اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے انہیں 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا تھاوزیرخارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے پھیلاؤ کا الزام چین پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے

Leave a reply