ہارٹ آف ایشیا کانفرنس،شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرکی تقریرکا بائیکاٹ کردیا

0
21

استنبول : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا، انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

 

https://web.facebook.com/watch/?v=2640471482685309

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خطاب شروع ہونے سے قبل ہی ہال سے باہر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے پیش نظربھارتی وزیکے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

استبول سے ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک وزیر خارجہ چاوش أوغلواورافغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ ادریس زمان سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

شاہ محمود قریشی نے ترک صدر کو پاکستان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ کی استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

Leave a reply