وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ

0
31

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ. وزیر خارجہ نے ملک کے معروف صحافیوں /اینکرز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے مظالم اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا. مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام کشمیری 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے بھارت سرکار کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی ہندتوا پالیسیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر عالمی فورم پر بے نقاب کیا۔ بھارت سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں نے، پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ آج کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی منظوری ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ نیا سیاسی نقشہ پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیاسی نقشے کا اجراء قومی ضرورت کے پیشِ نظر کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے اقلیتوں کے حقوق کو جس طرح غصب کیا ہے آج پوری دنیا اسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت کے نفرت انگیز رویے کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ بھارت نے اگر 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات خیر سگالی کے تحت کیے ہوتے تو اسے کرفیو کی ضرورت پیش نہ آتی۔آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اجلاس میں ،وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود, وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر ،پارلیمانی سیکرٹری قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل( ر) امجد شعیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، میجرجنرل( ر) اعجاز اعوان، بریگیڈیئر( ر) حارث نواز، سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد، سابق سفیر عبدالباسط، معید پیرزادہ، ڈاکٹر ماریہ سلطان، صابر شاکر، کاشف عباسی، خاور گھمن، کامران شاہد، ندیم ملک، خالد عظیم، افتخار حسین شیرازی، رحمان اظہر، ارشاد عارف، نصراللہ ملک، ڈاکٹر فضہ اکبر، امیر عباس، عنیق نثار، عمران خان، تیمور شامل اور متین حیدر سمیت سینیر تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

Leave a reply