وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا 5 جنوری 2021 کو کشمیریوں کے یوم استصواب رائے پر پیغام

0
25

آج پوری دنیا میں کشمیری اقوام متحدہ کے اپنے ساتھ کئے جانے والے اس وعدے کی تکمیل کے انتظار کے بہترسال گزرنے کا دن منارہے ہیں جس میں کہاگیا تھا کہ تنازعہ کشمیر کافیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ اور شفاف رائے شماری میں کشمیریوں کےاستصواب رائے سے ہو گا۔ اس قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق استصواب رائے کی تکمیل کے لئے اپنی حمایت کی توثیق کی تھی۔ یہ وہ حق ہے جس سے تمام بنیادی اور انسانی حقوق جنم لیتے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارت غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کو ان کا یہ حق دینے سے کھلم کھلا انکاری ہے ۔ اقوام متحدہ خاص طورپر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کو ان کا استصواب رائے کا حق دلانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔اس وعدے کی عدم تکمیل کی بھارت تنہاوجہ ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد سے بالخصوص بھارت کا جبرو استبداداور مظالم نئی انتہاوں کو چھو چکا ہے اور 500 سے زائد ایام سے مقبوضہ وادی کا مسلسل فوجی محاصرہ جاری ہے۔ کورونا عالمی وباءکے دوران بھارت نے کشمیریوں کو زندگی، صحت اور خوراک کے بنیادی حقوق سے محروم کیاہے۔
بیدار عالمی ضمیر کی تحسین کرتے ہیں جن نے بھارت کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کو مستردکیاجن کا مقصد غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے اس کی متنازعہ حیثیت کو بدلنا ہے تاکہ کشمیریوں کو ان کے استصواب رائے کے حق سے محروم کیا جاسکے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اورآزادیوں کی لازما حمایت جاری رکھتے ہوئے بھارت پر زور دینا ہوگا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے۔ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کے مبصرین کو غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر تک آزادانہ رسائی دے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دے۔ اگر بھارت کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو وہ عالمی میڈیا اور سول سوسائیٹی کوغیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنے اور انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ کرنا کا آزادانہ موقع فراہم کرے۔
میں پاکستان کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان بہادر کشمیریوں کی انسانی عزت ووقار کے لئے منصفانہ جدوجہد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق کی فراہمی تک پوری قوت سے ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a reply