وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایسا اعلان کہ افغان شہریوں میں‌ خوشی کی لہر دوڑ گئی

0
45

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کی ترقی وخوشحالی سے جڑا ہوا ہے. ہم نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جلد پاکستانی مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد افغانستان کا دورہ کریں گے ۔ آنےو الے دنوں‌ میں تعلقات میں مزید استحکام آئے گا. انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان نے ساتھ ملکر چلنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ دونوں ملکوں‌کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں انہوں نے مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے عبارت برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

بعدازاں دونوں رہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جس میں تجارتی، سیاسی، معاشی، سلامتی، امن و مفاہمت، تعلیم و عوامی سطح پر تبادلوں سمیت وسیع تر شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا۔

Leave a reply