وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

0
30

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ،اطلاعات کے مطابق ھیترو ائرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا
وزیر خارجہ نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیر خارجہ "لِز ٹرس” سے لندن میں ملاقات کی

دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات، اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ، مقبوضہ جموں و کشمیر اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر خارجہ کے اعزاز میں "پاکستان ہاؤس ” استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

اس تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹیرینز، پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی

وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں ان کے موثر کردار کو سراہا

وزیر خارجہ لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کی فارن افیرز اور ڈیفنس کمیٹیوں کے سربراہان سے ملے،وزیر خارجہ نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی برطانوی رہنماؤں سے ملاقات کی

وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے ان کے جائز حق "حق خود ارادیت” کے حصول کیلئے،ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا وزیر خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے وفد سے بھی ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا

وزیر خارجہ نے برطانیہ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں دورہ ء برطانیہ کے اغراض و مقاصد، لندن میں ہونے والی اہم ملاقاتوں سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر، پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ء برطانیہ سے، آئندہ آنے والے دنوں میں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو بڑھانے میں مدد ملے گی

Leave a reply