اپوزیش کرونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے ، شاہ محمود قریشی

0
26

ملتان: اپوزیش کرونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے ، شاہ محمود قریشی نےہاتھ جوڑ دیئے،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے

باغی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جلوسوں سے خوفزدہ نہیں ‘ جلوسوں سے حکومتیں نہ تو بنتی ہیں اور نہ گرتی ہیں ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو قیمتی انسانی جانوں کا احساس ہے ، عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا ،

شاہ محمود قریشی نے اس حوالےسے کہاکہ اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے۔ اور ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے ،اپوزیشن کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کرونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو سیاست نہیں کرنی چاہئے بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ،ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف نے چار سال تک وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے ملک کو نقصان پہنچایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دورہ کابل کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا بھی ہمارے پیش نظر تھا

Leave a reply