شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھیجے گئے خط کے جواب میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا جوابی خط

0
40

شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھیجے گئے خط کے جواب میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا جوابی خط

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جوابی خط پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ارسال کر دیا گیا ہے.خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا جائے گا، اور پی ٹی آئی کے ہر ممبر قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفے ٰکی تصدیق کرنا ہو گی. خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق قومی اسمبلی کے طریق کار 2007 کے ذیلی قاعد 43بی کے تحت کی جائے گی.

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے اراکین کی قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھا تھا. شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کو مداخلت کرکے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کیا گیا اور ایک امپورٹڈ حکومت مسلط کردی گئی ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس کے بعد اس نظام اور اس پارلیمان سے لاتعلق ہونے کا فیصلہ کیا، اسمبلی کے فلور پر بحیثیت ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پارٹی کا فیصلہ پیش کیا کہ ہم سب اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں.
طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے فیصلے کو ایک دفعہ پھر عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہیں، عمران خان نے خط کی منظوری دی ہے اور میں نے دستخط کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے اپنے دستخط کے ساتھ یہ خط قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھیج رہا ہوں کہ وہ ہمیں وقت دیں اور ہمیں بلائیں تاکہ ہم اجتماعی طور پر ان کے سامنے پیش ہوسکیں اور اپنے استعفوں کا اعادہ اور اپنے فیصلے کی تجدید کرسکیں۔

Leave a reply