
شاہ رخ خان جن کی فلم پٹھان نے پہلے ہفتے ہی پانچ سو کروڑکما لیےہیں انہوںنے حال ہی میں دیپیکا کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری فلم ہٹ ہو یا فلاپ مجھے لوگوں نے ہمیشہ بہت زیادہ محبت دی ہے . میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دنیا بھر سے لاکھوں کروڑوں اربوں لوگوں کا پیار ملتا ہے. جب میں اداس ہوتا ہوں یابہت خوش ہوتا ہوں تو اپنے گھر کی بالکنی میںچلا جاتا ہوں. مجھے لگتا ہے کہ میرے گھر کی بالکنی کا خدا نے مجھے ہمیشہ کے لئے ٹکٹدے رکھا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے کہا کہ جب آپ اداس ہوں تو ان کے پاس جائیں جو آپ کو پیار دیتے ہیں تو میں اداس ہونے پر ان لوگوںکے پاس چلا جاتا ہوں جن سے مجھے محبت ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ فلم
پٹھان کے سیٹپر میرے ساتھ بہت تعاون کیا گیا میرے کو سٹارز ہوں یا ٹیکنیشنز سب یہی کہتے رہے کہ یہ فلم خدا کرے شاہ رخ کے لئے اچھی ثابت ہو جائے، اور ایسا ہی ہوا، آپ سب نے مجھے جتنی محبت ہمیشہ دی ہے میں اسکو نہیں بھلا سکتا. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں دن میں کئی مرتبہ اداس ہوتا ہوں ، کئی مرتبہ گرتا ہوں پھر سنبھلتا ہوں لیکن کام کرنے کی کوشش جاری رکھتا ہوں میرا یہ یقین اور ایمان ہے کہ کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے.