بہت عرصے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ شاہ رخ خان براہمسٹرا میں ہیں یا نہیں یا دیپیکا پاڈوکون اس میں نظر آئیں گی یا نہیں تو یہ بات اب کنفرم ہو گئی ہے کہ دونوں اداکار براہمسٹرا میں نظر آئیں گے ۔کرن جوہر کی پرڈیوس کر دہ اس فلم میں شاہ رخ خان فلم کے اس پوائنٹ پر اینٹری دیں گے جب کہانی اپنے عروج پر پہنچی ہو گی شاہ رخ خان کا کردار کافی پاور فل ہے ۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شاہ رخ خان کرن جوہر کی کسی فلم میں مختصر کردار میں نظر آرہے ہیں اس سے قبل بھی شاہ ر خ خان کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں نظر آئے تھے اس میں انہوں نے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کیساتھ سکرین شئیر کی تھی ۔دوسری طرف دیپیکا پاڈوکون بھی فلم میں رنبیر کے ساتھ سکرین شئیر کریں گی دیپیکا اور رنبیر کپور یہ جوانی ہے دیوانی کے بعد اب اس فلم میںایکساتھ نظر آرہے ہیں ۔
یادرہے کہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی جوڑی جب بھی کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے تو یقینا وہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے ۔شاہ رخ خان اور کرن جوہر نے ایک ساتھ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں نظر آئے تھے کرن جوہر نے اس میں اداکاری کی تھی ۔