اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جن کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز کیس میں گرفتار کر لیا تھا اب وہ اس کیس میں بری ہوتے دکھائی دے رہے ہیں عدالت نے آریان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے کی اجازت دے دی ہے جو کہ این سی بی کے قبضے میں تھا. آریان خان اب ہندوستان سے باہر بھی سفر کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی.آریان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھی کروز کیس میں آریان خان اور دیگر چھ افراد کو کلین چٹ دے دی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ کو بھی منسوخ کر دیا ہے جس پر اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کیے تھے۔آریان خان کے پاسپورٹ کی واپسی اور ضمانتی بانڈ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ وہ اب آزاد ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس آریان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا ان کے ساتھ مزید دس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔آریان خان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا تھا اور اسکی اسکینننگ بھی کی گئی تاکہ معلوم ہو سکے کہ آریان منشیات کے استعمال میں کس حد تک ملوث ہیں.شاہ رخ خان اس سارے عرصے میں بیان بازی کرتے نظر نہیں آئے تھے.