بالی وڈ کا کنگ جن کے فلمی کیرئیر کو تیس سال کا عرصہ بیت چلا ہے اس دوران انہوںنے ہر قسم کے کردار کئے منفی بھی بطور ہیرو بھی ان کو ہر روپ اور کردار میں سراہا گیا. ان کے کردار انکی پہچان بن گئے انہی کی بدولت آج شاہ رخ خان بالی وڈ کے کنگ کہلائے جاتے ہیں. شاہ رخ خان نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن اس کے باوجود ان کی خواہش ہے کہ وہ مشن امپاسبل جیسی فلم کریں .شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ مجھے ایکشن فلمز میں لیا ہی نہیں گیا. میری خواہش ہے کہ میں اب ایکشن فلم کروں اور فلم ہو بھی مشن امپاسبل جیسی. شاہ رخ خان نے کہا کہ میری عمر
اس وقت 57 سال ہے اور میں چاہتا ہوں کچھ نہیں تو اگلے دس برسوں میںایکشن فلم کروں . انہوں نے کہا کہ ایکشن فلم میں ایکٹنگ کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے. شاہ رخ خان نے شکوہ بھی کیا اور کہا کہ پتہ نہیں ڈائریکٹرز نے مجھے کبھی کسی ایکشن فلم میںکیوں کاسٹ نہیں کیا. یاس رہے کہ شاہ رخ خان کے تیس سالہ فلمی کیرئیر میں انہوںنے کیرئیر کے ابتداء میںمنفی کردار ادا کئے اور رومینٹک کردار تو شاہ رخ خان کی سب سے بڑی پہچان ہیں.