بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اور نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار کارتیک آریان کی حال ہی میں ملاقات ہوئی ہے دونوں کی ملاقات کے حوالے سے بہت ساری باتیں کی گئیں. یہ ملاقات اس لئے بھی چرچے میں ہے کیونکہ اس میں شاہ رخ خان نے کارتیک آریان کے کان میں کچھ کہا.اس ملاقات کے بعد کافی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں سب کو بے چینی تھی یہ جاننے کی کہ آخر کار کنگ خان نے کارتیک آریان کے کان میں کہا کیا ہے. کارتیک آریان نے بھی آخر کار خاموشی توڑ دی اور بتا دیا
کہ شاہ رخ خان نے ان کے کان میں کیا کہا. کارتیک آریان نے کہا کہ جب مجھ سے شاہ رخ ملے تھے تو انہوں نے میرے کان میں میرے کام کی تعریف کی میں نے ان سے پوچھا کہ آپ ن میری فلم بھول بھلیاں ٹو دیکھی ہے تو انہوں نے کہا کہ دیکھی ہے ” بیٹا تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اس میں” کارتیک آریان نے کہا کہ مجھے جب حالیہ دور کا کنگ کہا جاتا ہے تو کہتا ہوں مجھے پرنس کہہ لیں لیکن کنگ نہ کہیں ایک تو یہ شاہ رخ خان کے لئے استعمال ہوتا ہے وہ اس کے حقدار ہیں دوسرا یہ کہ مجھے ابھی بہت دور تک جانا ہے لمبا سفر طے کرنا ہے. یاد رہے کہ کارتیک آریان کی فلم بھول بھلیا ٹو نے اس سال کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ہیں.