شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مراد علی شاہ

0
39
cm sindh

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی، مجھے کل اس کا پتہ چلا،اسلام آباد سے واپس جاکر پوری انکوائری کریں گے-

شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

مراد علی شاہ نے کہا کہ جب میڈیا سڑک پر کھڑے ہوکر لوگوں سے رائے لیتا ہے اور وہ سندھ حکومت کو برا بھلا کہتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے کہ مجھے پتہ چلتا ہے کہ کیا ہورہا ہے، میڈیا سمجھتا ہے ہم نے ایکسپوز کردیا، پوائنٹ اسکورنگ ہورہی ہے، لیکن ہمیں تو خوشی ہوتی ہے کہ ہمیں پتہ چلتا ہے اور ہم اس پر ایکشن لیتے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم بہت اچھا کام کررہےہیں اور انتظامیہ نے بڑا اچھا کام کیا ہےہم اپنی غلطی کو درست کرتے ہیں کہ میڈیا ہماری غلطیاں دکھاتا ہے۔

مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا…

وزیر اعلی سندھ نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے دور میں آٹا چینی،ادویات پٹرولیم گیس کے اسکینڈلز آئے، ابھی تو ایک این جی اسکینڈل آرہاہے، فارن فنڈنگ میں معلوم چل گیا کہ حکومت کو کون کون فنڈز دیتا تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر لگادیتی ہے، آٹا چینی یوریا کھاد بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگادیا گیا، مری میں لوگ اپنے خاندانوں سمیت ٹھٹھر کر مر گئے، اسلام آباد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر سانحہ مری رونما ہوا، سانحے کے ردعمل کو سب نے بخوبی دیکھ لیا۔

میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

واضح رہے کہ قاتل شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں آرام دہ زندگی گزارنے کا انکشاف ہواتھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔

پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

بعد ازاں شاہ رخ جتوئی کے بعد مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہاوتھا باخبر ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی پرائیویٹ اسپتال سےجیل واپسی کے بعد کئی بااثرقیدی واپس جیل پہنچادیئےگئے ہیں جناح اسپتال میں ساڑھے پانچ مہینے سے موجود قیدی کشورکمار کو واپس سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جبکہ متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12مزید قیدی کراچی کے پرائیوٹ اسپتال سے سینٹرل جیل واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ سزایافتہ اوربااثرقیدیوں کوبہادرآباد کے ایک نجی اسپتال میں رکھاگیا تھاسزا یافتہ با اثرقیدیوں کوجناح اور دیگر سرکاری اسپتال کے جعلی خطوط پرنجی اسپتالوں میں رکھا گیا تھا۔

پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

Leave a reply