شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

0
39

کراچی کے پوش علاقے میں 2012 میں قتل ہونے والے شاہ زیب کے کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے بعد سینٹرل جیل کے کئی مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : قاتل شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں آرام دہ زندگی گزارنے کا انکشاف ہواتھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا۔

میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

سندھ پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے نجی اسپتال میں منتقلی کی تصدیق کر دی ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ مجرم چار ماہ اسپتال میں رہا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شاہ رخ جتوئی کمر میں تکلیف کے باعث زیر علاج تھا۔

پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

دوسری جانب سربراہ قمر الاسلام اسپتال سید معین ہمدانی نے کہا کہ مجرم شاہ رخ جتوئی کی نگرانی پر 24 گھنٹے پولیس اہلکار مامور تھے،10 جنوری کی صبح مجرم کی ہی اچانک درخواست پر اسے اسپتال سے فارغ کیا گیا۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو میڈیکل بورڈ کے بغیر اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس حوالے سے محکمہ صحت کو جیل یا محکمہ داخلہ کا کوئی خط نہیں ملا جبکہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی مجرم کو جیل سے علاج کے لئے اسپتال روانہ کیا گیا تھا۔

پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟

دوسری جانب شاہ رخ جتوئی کے بعد مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہےباخبر ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی پرائیویٹ اسپتال سےجیل واپسی کے بعد کئی بااثرقیدی واپس جیل پہنچادیئےگئے ہیں جناح اسپتال میں ساڑھے پانچ مہینے سے موجود قیدی کشورکمار کو واپس سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جبکہ متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12مزید قیدی کراچی کے پرائیوٹ اسپتال سے سینٹرل جیل واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق سزایافتہ اوربااثرقیدیوں کوبہادرآباد کے ایک نجی اسپتال میں رکھاگیا تھاسزا یافتہ با اثرقیدیوں کوجناح اور دیگر سرکاری اسپتال کے جعلی خطوط پرنجی اسپتالوں میں رکھا گیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح اسپتال میں اس وقت صرف 2 قیدی ہیں جنہیں جلد جیل واپس بھجوادیا جائے گا اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سزایافتہ بااثرقیدیوں کواسپتالوں میں رکھنابہت بڑامنافع بخش کاروباربن چکا ہے۔

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply