fbpx

شاہ سلمان کی کپتان کو باربارسعودی عرب آنے کی دعوت: کپتان نے جواب دے دیا

اسلام آباد:شاہ سلمان کی کپتان کو باربارسعودی عرب آنے کی دعوت،کپتان نے جواب دے دیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکمرانوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب آنے کی بار بار دعوت کا پیغام رنگ لے آیا ہے ،

اس حوالے سے تازہ ترین خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےآئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی، وزیراعظم رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد اوردیگراعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل شاہ سلمان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ سلطان بن سلمان نے بھی وزیراعظم کو فون کیا تھا اورشاہ سلمان کی طرف سے سعودی عرب آنے کی دعوت دی تھی

اس کے بعد چند دن قبل ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کوسعودی عرب آنے کی دعوت دی تھی

یہ بھی یاد رہےکہ سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان سرد مہری اس وقت شروع ہوئی تھی جب پاکستان نے سعودی عرب کواسرائیل کے حوالے سے محتاط رہنے کی درخواست کی تھی جسے سعودی عرب نے اچھا شگون نہیں لیا تھا

اس کے بعد پاکستان پرسعودی عرب سے لیے گی قرض کی رقم واپس کرنے کا بھی بالواسطہ دباو تھا جسے پاکستان نے فورا اداکرکے سعودی عرب کی بلیک میلنگ کی سوچ کوپارہ پارہ کردیا تھا ، اس کے بعد سعودی عرب نے اپنی غلطی اوراسے جلد بازی سمجھتے ہوئے اسے اچھا تصور نہیں کیا تھا

سعودی عرب کے ان فیصلوں کے بعد پاکستان نے بھی اپنا اندازبدلا اورپھربہت جلد سعودی عرب کواپنی غلطی کااحساس ہوا ، اس احساس کے بعد وزیراعظم کوبار بار سعودی عرب کے دورہ کی دعوت دی جارہی تھی تاکہ معاملات معمول پرآجائیں‌

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.