شاہ سلمان نے یورپی یونین سے کیا امیدیں لگا لیں

شاہ سلمان نے یورپی یونین سے کیا امیدیں لگا لیں.

باغی ٹی وی رپورٹ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کے روز یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلق کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے یورپی یونین کو اہم ترین بین الاقوامی شراکت داروں میں شمار کیا۔ سعودی فرماں روا نے فریقین کے درمیان شراکت دار کو مضبوط تر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جو مشترکہ مفادات کے کام آئے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے حالیہ بین الاقوامی کوششوں کو سپورٹ کرے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کی میزبانی میں آئندہ G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کی مؤثر شرکت کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب یورپی کمیشن کی سربراہ نے یورپی یونین کے ممالک اور سعودی عرب کے درمیان تعلق کی اہمیت اور مشترکہ مفادات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو باور کرایا۔ ارزولا فان ڈیئر لائن نے بتایا کہ وہ اس بات کی بڑی خواہش مند ہیں کہ مملکت میں آئندہ ہونے والے G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کا ایک تعمیری کردار ہو۔
واضح‌رہےکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے نیگویا میں منعقدہ ایک تقریب میں گروپ 20 کی صدارت کاعلامتی نشان باضابطہ طور پرحوالے کردیا ہے۔گروپ 20 کا 2020ء میں سربراہ اجلاس سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوگا۔سعودی عرب کو جی 20 کی میزبانی سونپی گئ تھی.

Comments are closed.