شہر قائد میں بھتہ خوری کا سلسلہ پھر عروج پکڑ رہا ہے، ریاض حیدر
کراچی لیاقت آباد نمبر 8 میں بیوپاری سے نامعلوم افراد کے بھتہ طلب کرنے کا معاملہ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی محمد ریاض حیدر واقعہ پر شدید برہم، ایک طویل مدت کے بعد شہر قائد میں بھتہ خوری کا سلسلہ پھر عروج پکڑرہا ہے۔ ماہ رمضان میں جرائم کی واردتوں میں عموماً اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ یہ بھتہ خور کاروباری شخصیات اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔پولیس حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔کراچی کے تمام اضلاع میں کرائم کی سرگرمیاں ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے بھتہ خوروں کو لگام دینے کیلئے اقدامات کریں۔