شہبازگل گرفتار،لتّرپریڈ شروع:سیاسی جنگ حتمی مراحل میں داخل ہوچکی:مبشرلقمان

0
34

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹرشہبازگل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتارکرلیا ہےاوران پربغاوت پراکسانے کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنا نقطہ نظربیان کیا اورتحریک انصاف کے ساتھ مستقبل قریب میں کیا ہونے جارہا ہے اس حوالے سے کچھ پیشن گوئیاں کی ہیں

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جس طرح بتایا جارہا ہےکہ شہبازگل کوبنی گالہ کے رستے پرگرفتار کیاگیا ہے اوران کو اب قانون کی گرفت میں آنا پڑا ہے،انہوں نے کہا کہ مراد سعید کہتے ہیں کہ ڈرائیور پر بھی تشدد ہوا ہے ، ان کاکہنا تھا کہ مراد سعید کو اب ایوان تو بہت یادآرہاہوگا ، اگر وہ آج اس ایوان میں ہوتے تو یقینا اپنا استحقاق ضرور حاصل کرتے، لیکن انہوں نے تو اسمبلی کا بھی کچھ خیال نہ کیا

 

مبشرلقمان کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے یہ صاحب فوج کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے تھے ، اب ان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ امریکہ ،انڈیا اور اسرائیل سے کس کس نے پیسے دیئے ،اب ان کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ امریکہ کا شہری کس طرح پاکستان میں اس قسم کے حالات پیدا کررہا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ اسلام اباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہےاور اب وہ ان پہلووں پر تفتیش کرے گی ،

مبشرلقمان نے کہا کہ شہبازگل جو کہ خود امریکی شہریت بھی رکھتا ہے وہ پاکستان میں‌ کس کے ساتھ مل کر اس قسم کے حالات پیدا کررہا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ ابھی تو بہت کچھ ہونا ہے ، ابھی تو ابتدا ہے ابھی بڑوں بڑوں کی باری آنے والی ہے ، ان کاکہنا تھا کہ وہ ایک خطرہ محسوس کررہے ہیں‌ کہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ بہت کچھ ہونے والا ہے ، انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہی نے کچھ قوانین بنائے تھے ، اب وہی قوانین ان پر لاگوہوں گے

مبشرلقمان نے شہبازگل کے مذکورہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان کو اے آر وائی نے بالکل ویسے کا ویسے نشرکردیا ، اس پر پیمرا نے نوٹس لیا لیکن نوٹس مکمل طور پر نہیں لیا ، دنیا بھر میں اے آر وائی کی نشریات چل رہی ہیں ، کل کو وہ عدالت میں یہ دلیل پیش کرسکتے ہیں کہ دنیا بھرمیں ہماری نشریات تو جاری تھیں پاکستان میں کیوں روکی گئیں

مبشرلقمان نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ شہبازگل کی طرف سے پاکستانی عوام کو اکسانے کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے تاکہ اس قسم کی کسی دوسرے کو جرات نہ ہو

Leave a reply