شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پرہی بیان دیا، مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، مریم اورنگزیب

0
73

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں،شہباز گل کیخلاف ایک مقدمہ ہے، شہبا گل نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا،پی ٹی آئی مقدمے سےتوجہ ہٹانے کیلئے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئے.

پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر بھی کوئی تشدد نہیں ہوا،شہباز گل سے منصوب سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو چکوال کی ہے،عمران خان فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں،شہباز گل پیشی کے وقت بیماری کا بہانہ بناتے ہیں،ان کا اصل مقصد ہے کہ کہانی کو بدل دو.

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی، پکڑے جائیں تو کہانی بدل دیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی ہے،شہباز گل پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا ہے،پکڑے جائیں تو کہانی کو بدل دیا جاتا ہے، شہبا زگل نے عمران خان کے کہنے پر ٹی پر بیان دیا.

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ن ليگ، پيپلز پارٹی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟۔ تماشے،الزامات چھوڑیں، نام بتائیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں؟۔

سابق وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بتائیں کہ چیف الیکشن کمیشنر کے بارے میں گارنٹی کس نے دی تھی؟، تماشے، الزامات چھوڑیں اور نام بتائیں۔ کس کے کہنے پر جھوٹے الزام لگاتے رہے اور جیلوں میں ڈالتے رہے، نام بتائیں؟۔

اورنگزيب کا یہ بھی لکھنا تھا کہ ریلی نہیں بتائیں آپ نے شہباز گل سے اداروں کے اندر بغاوت کا بیان کیوں جاری کروایا؟، کیوں لسبیلہ کے شہدا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے مہم چلائی؟۔

Leave a reply