شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے

0
20

اسلام آباد:شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کبھی خاتون اوّل پرحملہ توکبھی مدینہ کی ریاست پر، اپنےسیاسی قد سے بڑھ کربدتمیزی کےباوجود بھی آپ نے ایک کنیزہی رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کاسیاسی قد نہیں بڑھنا،حادثاتی طور پر آپ وزیر بن چکیں، اب تندور پر بیٹھی پھپھےکٹنی کا کردار ادا کرنا بندکریں اور رسیدیں دیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے نہیں بتایا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں4 ارب کہاں سے آئے اور نہ ہی مے فیئر کے فلیٹس اور پاناما کی لوٹ مار کا حساب دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز ٹی وی پر آکر کُڑک مرغی کی طرح ٹرٹر کرتی ہیں، اپنا کوئی جواب نہیں لیکن عمران خان کےبارے ہروقت بدتمیزی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو شہبازشریف کی کارکردگی سے ڈرلگ رہا ہے، الیکشن مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اور کیسز کیلئے ڈائریکشن دیتے تھے، نیب،ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، 4سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان اب دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں، بند بجلی کارخانوں کی مرمت کا کام جاری ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی، وزیرداخلہ پورے سندھ کا دورہ کریں گے، پاور ڈویژن سے متعلق کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے پاورسیکٹرمیں ترجیحی بنیادوں پراصلاحات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بند بجلی گھروں کوبھی بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، چینی سفارتخانے کو یقین دہانی کرائی تحقیقات جلد مکمل ہونگی، گزشتہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی، کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا، چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔

Leave a reply