شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت دوبارہ شروع ہو گئی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، شہباز شریف اور امجد پرویز اٰیڈوکیٹ روسٹرم پر پہنچ گئے،نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں بیان حلفی پڑھ کر سنایا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے انڈر ٹیکنگ مسودے کو مسترد کر دیا، اور اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اماؤنٹ شامل کر دی جائے،شہباز شریف نے کوئی گا رنٹی نہیں دی ،اس میں مدت بھی نہیں لکھی گئی کہ نواز شریف کب تک واپس آئیں گے. حالانکہ عدالت نے ایک مدت کے لئے نواز شریف کو ضمانت دی ہے. انڈر ٹیکنگ میں اعتراض دور کر دیں تو پھر ہمیں کوئی اعتراض نہیں.25نومبرکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کیس کی اپیل بھی مقرر ہے،نواز شریف کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے اگر نواز شریف نہیں آتے تو کیا ہو گا اس لیے اینڈیمنٹی بانڈ مانگے ہیں،

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ ہم توقع نہیں کرتے کہ نواز شریف بیان حلفی جمع کروانے کے واپس نہیں آئیں گے،نواز شریف کے پرانے ریکارڈ سے واضح ھے کہ نواز شریف بیرون ملک سے واپس آۓ، وفاق کا اس بارے میں کیا موقف ھے،

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

جس پر سرکاری وکیل نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود عدالت میں پیش ہوں، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں وہ کیسے عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں؟ عدالت نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ھے نواز شریف کی صحت خراب ھے، آپ نواز شریف کی عدالت طلبی کا مؤقف کیسے اپنا سکتے ہیں، عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کو کہتے ہیں وہ رپورٹ پیش کرتے رہیں،

شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

سرکاری وکیل نے کہا کہ بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ھے، سرکاری وکیل نے عدالت میں اپنا ڈرافٹ بھی پیش کر دیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس نہیں آتے تو کیا شہباز شریف جرمانے کی رقم دیں گے؟ اسحاق ڈار بھی میڈیکل گراؤنڈ میں گئے لیکن وہ واپس نہیں آئے،اور پھرتے نظر آتے ہیں.

نواز شریف کے وکیل اشتر اوصاف نے سرکاری ڈرافٹ مسترد کر دیا

عدالت نے کہا کہ نواز شریف کا بیان حلفی مناسب لگ رہا ھے،شہباز شریف اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بیان حلفی دیتا ہوں‌ نواز شریف انشاءاللہ واپس آئیں گے،

Comments are closed.