شہباز شریف کی ایک ہفتے میں‌ نواز شریف سے جیل میں تیسری ملاقات

0
28

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکے اہلخانہ نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں‌ شہباز شریف، انکی والدہ، نوازشریف کے داماد کیپٹن ر صفدر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی ہے.

شہباز شریف نے نواز شریف کو خورشید شاہ کی گرفتاری، بلاول کی پریس کانفرنس اور گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں بتایا، نواز شریف نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر مایوسی کا اظہیار کیا، مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مارچ میں شرکت کے لئے ضروری ہے کہ پارٹی کو اختلافات سے بچایا جائے،

اپوزیشن احتجاج، نواز شریف، مریم نواز کے پوسٹرکے ساتھ ڈونکی کنگ کے پوسٹر

پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو احتجاج شدت اختیار کرے گا، خواجہ آصف

احتجاجی کیمپ میں ن لیگ کے ترانے چلانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض

نواز شریف کا ڈاکٹر عدنان نے طبی معائنہ بھی کیا، نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ کھانا بھی کھایا، نواز شریف کے ساتھ اہلخانہ کی جیل میں ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی،

جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

شہباز شریف نے نواز شریف کو مریم نواز کے کیسزکے حوالہ سے بھی آگاہ کیا اور العزیزیہ ریفرنس کے حوالہ سے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی.

 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

ہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

 

 

نواز شریف کو رہا کرنے کی درخواست مسترد

Leave a reply