شہباز شریف آج گرفتاری سے بچ گئے، ضمانت میں توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے میرے موکل کو ریفرنس سمیت کوئی دستاویزات فراہم نہیں کیں، آئین کا آرٹیکل 10 اے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے شہبازشریف کو ایف ایم یو کی رپورٹ تک فراہم نہیں کی گئی، ریفرنس میں بھی ایف ایم یو کی رپورٹ کو رکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا،

وکیل کا کہنا تھا کہ کسی دستاویز کو ٹرائل میں شامل نہیں کیا جارہا تواس بنیاد پرکسی کیخلاف کیسے کارروائی کی جا سکتی ہے،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ ماہانہ بنیاد پراسٹیٹ بینک کو بھجوائی جاتی ہے،کسی بھی بینک نے مشکوک ترسیلات کی شکایت نہیں کی، کیس میں کسی بینک آفیسر کو ملزم بھی نہیں بنایا گیا،

شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ اگر اجازت دے تو میں عدالت کو کچھ بتانا چاہتا ہوں لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو بولنے کی اجازت دے دی،شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوتے ہوئے ایسے فیصلے کیے جس سے میری فیملی کو نقصان ہوا،میرے اور بھائی کے بچوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، اربوں روپے نقصان کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کر سکتا ہوں ،

وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کےخلاف کرپشن،آمدن سے زائد اثاثوں سمیت دیگرجھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رپورٹ سے متعلق حمزہ شہباز کے کیس میں تفصیل سے بتایا جاچکا ہے،شکایت میں کہا گیا شہباز شریف کے اثاثے 1997 میں بہت کم تھے اب بہت زیادہ ہیں، شکایت میں کہا گیا حمزہ،سلمان شہباز، نصرت شہباز، رابعہ عمران کے اثاثوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوا،کسی بھی قانون میں یہ نہیں لکھا کہ کہ آپ کے اثاثوں میں اضافہ جرم ہے،یہ محب وطن پاکستانی ہر اپوزیشن کے فرد کیخلاف کیوں نظر آتا ہے،وزرا میڈیا پر نیب کے کاغذات میرے موکل کی تضحیک کے لیے لہراتے ہیں،

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شریف فیملی کی کمپنیز اور فیکٹریوں سے متعلق بتایا گیا، شکایت میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے اثاثے 1997 میں بہت کم تھے اب بہت زیادہ ہیں،شکایت میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز سلمان شہباز نصرت شہباز، رابعہ عمران کے اثاثوں مین ناقابل یقین اضافہ ہوا کسی بھی قانون مین یہ نہیں لکھا کہ کہ آپ کے اثاثوں میں اضافہ جرم ہے،

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی

شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچ چکی ہے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

شہباز صاحب،جو آپ نے خدمت کی اس کا صلہ اللہ سے مانگیں،آپکا موقف سنیں گے،عدالت

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

نیب نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت مستردکرنے کی استدعا کر دی، نیب نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف کیخلاف اسٹیٹ بینک سے شکایت موصول ہونے پرانکوائری کی، شہباز شریف نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے،

ہائیکورٹ کا شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

Comments are closed.